• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کا یوکرین کیلئے 7.3 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان

ناروے کی حکومت نے یوکرین کیلئے اگلے 5 سالوں کے دوران 7.3 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے کہا کہ تنازعات سے متاثر دیگر ممالک کو بھی امدادی رقم دی جائے گی۔

ناروے کے وزیراعظم جونس گاہر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ہم یوکرین کو سالانہ 15 ارب کرونر (ایک ارب 46 کروڑ 15 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر) اگلے 5 سال تک فراہم کرتے رہیں گے۔

اس پیکیج میں انسانی فلاح اور عسکری امداد شامل ہے، ممکن ہے کہ پارلیمنٹ پیکیج کی حتمی رقم ختم کر دے کیونکہ حکومت کو عددی برتری حاصل نہیں ہے۔

وزیراعظم جونس گاہر نے یوکرین جنگ سے متاثرہ دنیا جنوب میں واقع ممالک کیلئے بھی 5 ارب کرونر (48 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار امریکی ڈالر) کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید