پولیس نے پشاور دھماکے کے حملہ آور اور سہولت کاروں کی معلومات دینے والے کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں معلومات دینے والے کو ایک کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں 30 جنوری کو ہونے والے خودکش حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔