• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ بیونسے نے ریکارڈ 32 گریمی ایوارڈز جیت لیے

بیونسے - فوٹو: فائل
بیونسے - فوٹو: فائل

امریکی گلوکارہ و موسیقار بیونسے نے میوزک کے عالمی ایوارڈز گریمی میں مجموعی طور پر ریکارڈ 32 ایوارڈز جیت لیے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیونسے نے رواں ایونٹ کے دوران 4 ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ 

واضح رہے کہ بیونسے سے قبل 31 گریمی ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ بلغاری نژاد برطانوی میوزک ڈائریکٹر جارج سولٹی کے پاس تھا۔ 

اپنا 32واں ایوارڈ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیونسے کا کہنا تھا کہ ’میں جذباتی نہ ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔ میں بس اس رات سے محظوظ ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘

بیونسے نے اپنی البم ’رینیسنز‘ پر چار ایوارڈز جیتے۔ یہ بیونسے کی ساتویں سلو اسٹوڈیو البم ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید