• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپالی سفیر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) نیپال کے پاکستان میں سفیر تپاس ادھیکاری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچپی کے امور پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں مذہبی عبادت گاہوں کے متعلق حکومت سندھ کی کارکردگی کی تعریف کی، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ سندھ میں ہندوؤں کی عبات گاہوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور صوبے میں واقع تاریخی مندروں کے بارے میں بتایا، نیپالی سفیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو نیپال کے دورے کی دعوت دی جو وزیر اعلیٰ نے قبول کرلی۔
ملک بھر سے سے مزید