مردان ( نمائندہ جنگ) اے ڈی بلدیات کو مبینہ دھمکیاں دینے اورکار سرکار میں مداخلت پر تھانہ صدر پولیس نے ضلع ناظم کے خلاف5مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ودیہی ترقی فضل اللہ کی درخواست پر درج مقدمہ کا علت نمبر343ہے ایف آئی آر میں ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اوران کے 20کے قریب ساتھیوں کو شامل کرلیاگیاہے تاہم ناظم کے علاوہ کسی دوسرے ملزم کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے قانونی ماہرہین کے مطابق ضلع ناظم کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے وہ ت تمام قابل ضمانت ہیں۔