• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 8 کا ترانہ گانے والوں کے نام سامنے آگئے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ریلیز ہونے سے پہلے ہی مداحوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔

پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ترانہ گانے والوں کے نام سامنے آگئے جس کے بعد مداحوں نے اس پر اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔

پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ پی ایس ایل ترانے میں شائے گل، فارس شافی، عاصم اظہر اور عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اس کے علاوہ گلوکاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل سانگ اگلے 2 دن میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 13 فروری کو پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز کے ترانوں پر مداحوں کی جانب سے پسند اور ناپسند کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید