• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگائیں، بھارتی حکومت کی شہریوں کو ہدایت

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دائیں بازو کی حکومت نے 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانے کا دن‘ قرار دے دیا ہے۔

حکومت نے شہریوں سے کہا ہے کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگائیں۔

بھارت کے اینیمل ویلفیئر بورڈ نے کہا کہ اس نے فیڈرل اینیمل ہسبینڈری منسٹری سے مشاورت کے بعد 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانا‘ کا دن قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گائے کے بےشمار فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسے گلے لگانا بہت جذباتی عمل ہوگا اور اس سے ہماری انفرادی اور اجتماعی خوشی میں اضافہ ہوگا۔

بورڈ نے کہا کہ مغربی تہذیب کی یلغار نے ہماری ثقافت اور ورثے کو فراموش کروا دیا ہے۔

واضح رہے کہ دائیں بازو کی ہندو انتہاپسند تنظیمیں ویلنٹائن ڈے منانے کی مذمت کرتی ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ ایسے تہوار بھارتی ثقافت کو خراب کر رہے ہیں۔

بھارت میں انتہاپسند گروپ پارکوں اور ریستورانوں میں جوڑوں پر حملے کرتے ہیں، ان میں سے بہت سوں کی زبردستی شادی کروا دیتے ہیں۔

بھارت میں سینٹ ویلنٹائن کے پُتلے بھی نذر آتش کیے جاتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید