• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 معاونین خصوصی کی بلا معاوضہ کام کی درخواست وزیراعظم نے منظور کرلی

اسلام آباد (فخر درانی) وزیر اعظم شہباز شریف نے 14معاونین خصوصی کی بلا معاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کر لی، یہ تمام معاونین خصوصی کوئی مراعات نہیں لیں گے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ کابینہ کا حجم پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا ہے جیسا کہ34وفاقی وزراء، 7وزیر مملکت،4مشیر اور33خصوصی معاونین ہیں۔کسی بھی نئے معاونین خصوصی یا مشیر کی تقرری کے بعد خاص طور پر ملک کے موجودہ مالیاتی حالات میں وزیر اعظم پر تنقید کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم سے بلا معاوضہ کام کرنے کی درخواست کرنے والے خصوصی معاونین میں محترمہ شازہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم، محمد جنید انور چوہدری، شیخ فیاض الدین، محترمہ رومینہ خورشید عالم، جناب صادق افتخار، ملک محمد احمد خان، محترمہ روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ڈوگر، سردار شاہجہان یوسف، رانا مبشر اقبال، فہد ہارون، سفیر (ر) محمد صادق اور محمد نعمان احمد لنگڑیال شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی کابینہ کے ارکان بھی اسی پر عمل کریں گے اور بلامعاوضہ کام کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید