کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملک کے تمام بین الاقوامی ائیر پورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دئیے گئے۔نئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔نئے کاونٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ ر قائم کئے گئے ہیں۔