لاہور( نیوزڈیسک )پنجاب حکومت اہم مہمان شخصیات کے لیے 4 نئی بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیاں خریدے گی جس کی باضابطہ منظوری بھی دیدی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی خریدار پر79 کروڑ 54 لاکھ 18 ہزار روپے خرچ ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اہم مہمان شخصیات کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 4 نئی بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیا ں خریدے گی۔