• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت مہنگائی پر گونگی بہری ہوگئی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت مہنگائی پر گونگی بہری ہوگئی ہے۔

منصورہ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں سراج الحق نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بٹھادو۔

انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی ہے، گاڑی تو کجا موٹر سائیکل چلانا مشکل ہو گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان مہنگائی کے خلاف گونگے بہرے ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید