اپوزیشن لیڈر سینیٹ شہزاد وسیم نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے گزشتہ روز کے ریمارکس کی حمایت کردی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ ایک بڑی جماعت کو جیسے باہر کیا گیا، پارلیمنٹ واقعی نامکمل ہے۔
شہزاد وسیم نے کہا کہ تنقید کو توہین کہہ دیا گیا ہے، عزت کروانا آپ کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اشارہ کرے تو اسے تنقید کے زمرے میں لیں، توہین کے نہیں۔
قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ 90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو آئین کی کتاب بند اور سول ان ریسٹ کا راستہ کھل جاتا ہے۔