قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کی نئی کِٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
ایک ٹی وی شو پر لاہور قلندرز کی کٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے میزبان نے بتایا کہ پی ایس ایل کے سیزن 8 کیلئے فرنچائز کی کِٹ شاہین شاہ نے ڈیزائن کی ہے۔
میزبان کی اس بات پر شاہد آفریدی نے بے ساختہ کہا کہ ’شاہین شاہ نے تو اپنے نکاح کا سوٹ نہیں ڈیزائن کیا اور وہ شرٹ ڈیزائن کروالی‘۔
لاہور قلندرز کی کٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پورے لاہور کا نقشہ بنا ہوا ہے جو اس کٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔
کٹ کی رونمائی سے قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔