سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ آر او این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنے کی ہدایات تھی، آر او کی جانب سے جاری ہدایت میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔
شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشد کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کی گئی، این اے 62 راولپنڈی کی ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔
شیخ رشید کے نمائندے شیخ راشد شفیق آر او نوشین اسرار کے سامنے پیش ہوئے، 13 فروری تک اعتراضات داخل کئے جا سکتے ہیں، ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراضات نہیں آئے۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ مری سے واپسی پر رات شیخ رشید کو کسی سے ملوانے لے کر گئے۔
شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ رات 7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا، آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔