سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ مری سے واپسی پر رات شیخ رشید کو کسی سے ملوانے لے کر گئے۔
راولپنڈی میں آر او آفس این اے 62 کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے، شیخ صاحب نے کہا عمران خان کے ساتھ ہوں۔
شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ رات 7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا، آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔