• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین سے17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت طلب

بجلی کمپنیوں نےصارفین سے17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنےکی اجازت مانگ لی۔

بجلی کمپنیوں نےرواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی۔

 نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو بجلی کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گی جس کے بعد فیصلہ کرے گی۔

لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ، گیپکو نے6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ وصولی کی اجازت مانگی ہے۔

فیسکو کی صارفین سے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے وصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

میپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو کی 1 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ وصولی کی درخواست کی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید