عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری منظور ہو گئی۔
عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔
علاقہ مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے فیصلہ سُنا دیا۔
شیخ رشیدکی جانب سے سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے۔