• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اننگز اور 132رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اننگز اور132رنز سے شکست دے دی۔ناگ پور میں پہلے ٹیسٹ کا فیصلہ تین دن سے بھی کم وقت میں ہوگیا۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 91رنز بناکر آؤٹ ہوگئی مہمان ٹیم کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 25 اور مارنس لبوشین 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ وارنر اور ایلکس کیری 10، 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے روی چندرن ایشون نے میچ میں 8 وکٹیں جبکہ رویندرا جڈیجا نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے177رنز بنائے تھے جواب میں بھارت نے400رنز بنائے تھے۔بھارت کی جانب سے کپتان روہیت شرما نے120رویندرا جڈیجا نے70اور اکسر پٹیل نے84رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں روی چندر ایشون نے37رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔پلیئر آف دی میچ رویندر جڈیجا نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ کے بعدآئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے میچ کے دوران انگلی پر کریم لگائی تھی، انہوں نے دوران میچ انگلی پر کریم لگا کر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔آئی سی سی میچ ریفری نے میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ رویندرا جڈیجا پر عائد کردیا اور بھارتی آل راؤنڈر کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔رویندرا جڈیجا فیلڈ ایمپائرز کو آگاہ نہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔انہوں نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کر لیا۔ٹیم انتظامیہ نے کریم لگانے کی وجہ انگلی میں سوجن بتائی تھی۔
اسپورٹس سے مزید