• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس لائنز میں پارکنگ کیلئے کارڈ اور اسٹیکر ضروری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور پولیس لائنز میں پارکنگ کارڈ اور اسٹیکر کے اجراء کے لیے ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈکوارٹرز کی جانب سے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں گاڑیوں کے پارکنگ کارڈ اور اسٹیکر کے اجراء کے لیے معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ معلومات نہ دی گئیں تو سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیاں پولیس لائنز میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں نماز کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید