• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکا سیکیورٹی کی خامی ہے، آئی جی معظم جاہ

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ نے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کو سیکیورٹی کی خامی قرار دیا ہے۔

پشاور دھماکے سے متعلق آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ مسجد میں دھماکا سیکیورٹی کی خامی ہے، ایسا کیوں ہوا؟ تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور مہمانوں کے روپ میں داخل ہوا، حملہ آور کے سہولت کاروں کا پتا لگا رہے ہیں۔

آئی جی معظم جاہ نے مزید کہا کہ 1 ماہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھ رہے ہیں، جلد جے آئی ٹی میں سب کچھ واضح ہوجائے گا، ذمہ داروں کے تعین کےلیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ممکنہ طور پر 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

سانحہ پشاور پر ملک بھر میں فضا سوگوار ہے، خیبر پختونخوا میں سوگ منایا جا رہا ہے، قومی پرچم سرنگوں ہے۔

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہداء کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ 221 زخمی ہیں، دھماکے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید