• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نالائقی چھپانے کےلیے ساڑھے 3 سال میں وزیر خزانہ تبدیل کرتے رہے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار رکھے۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران ساڑھے 3 سال اپنی نالائقی چھپانے کے لیے وزیر خزانہ تبدیل کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کاروں کو رکھا، جنہوں نے گندم، چینی اور کھاد کا بحران پیدا کرکے مال لوٹا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ نیازی صاحب! گرفتاری کے لیے نااہل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

قومی خبریں سے مزید