سپریم کورٹ جانے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہنگامی اجلاس بلایا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی عمل اور کیسز سے متعلق ممبران سے مشورہ کیا گیا۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کیس میں طلب کیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی طلبی پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔