بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کے معاملے پر سینئر سیاسست دان مخدوم جاوید ہاشمی کو عدالت سے ریلیف مل گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے ایف بی آر کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے متعلقہ بینک کو اکاؤنٹ بحال کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مخدوم جاوید ہاشمی کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا تھا۔