• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت کے آئی ایم ایف معاہدہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، حنیف عباسی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہےکہ 19 فروری کو مریم نواز کا ورکرز کنونشن پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا کنونشن ہوگا۔ آج ملک میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان کی گذشتہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے ورکرز کنونشن سے خطاب کی تیاریوں کیلئے پیرزادہ راحت مسعود قدوسی کے زیر اہتمام صدیقی چوک سیٹلائٹ ٹاؤن میں ورکرز میٹنگ ہوئی جس میں ملک ابرار احمد ،سردار نسیم خان ،بیرسٹر چوہدری دانیال ،طاہرہ اورنگزیب ،سیما جیلانی، ضیاء اللہ شاہ ،جاوید انور مغل ،ارسلان حفیظ شیخ، راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ، عثمان عباسی، مرزا منصور بیگ ،شاہد غفور پراچہ نے شرکت کی۔ ملک ابرار احمد نے کہا کہ ہم مریم نواز کا راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کریں گے۔ پیرزادہ راحت مسعود قدوسی نے کہا کہ جب تک سیاسی کارکن اپنی جدوجہد تیز نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔
اسلام آباد سے مزید