• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں زلزلہ، جانی، مالی نقصان پر بےحد افسوس ہے، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر بےحد افسوس ہے، نقصان بہت زیادہ ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو ترکیہ میں21ویں صدی کے بدترین زلزلے کے بعد مدد کو پہنچا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد صدر طیب اردوان کو فون کر کے تعزیت کی اور مدد کی پیشکش کی، اپنی حکومت، پاکستانی عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی بھی امداد کی جائےکم ہے، ہم اب تک 500 ٹن سے زائد امدادی اشیاء پہنچا چکے ہیں، وزراء، ارکان پارلیمنٹ نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ ترک بھائیوں کے لیے عطیہ کی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ترکیہ نے ہماری مدد کی، مجھے یقین ہے ترک حکومت اور عوام جلد مشکل سے نکل آئیں گے، پاکستان میں سردیوں کے خیمے تیار کرنے والی کمپنیوں کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری توجہ سردیوں کے خیمے زیادہ سے زیادہ ترکیہ بھیجنے پر ہے، اعلیٰ معیار کے سردیوں کے خیمے جلد تیار کر کے بھیجیں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ انسانیت کی بھلائی سے بڑا کوئی کام نہیں ہے، 2010ء کے سیلاب کے بعد صدر اردوان نے دورہ کیا، لاکھوں ڈالر امداد دی، بین الاقوامی برادری کو ترکیہ میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے کام کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید