• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے کون کون سے رہنما پہلے گرفتاری دیں گے؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے بدھ کے روز ہوگا، پشاور سے کارکن جمعرات کو گرفتاریاں دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے جمعے کے روز جبکہ ملتان سے ہفتے کے روز کارکن گرفتاریاں دیں گے۔

گوجرانوالہ کے کارکن اتوار کے روز گرفتاریاں دیں گے اور سرگودھا کے کارکن پیر کے روز گرفتاریاں دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ساہیوال کے کارکن منگل کے روز گرفتاریاں دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید آج لاہور آئیں گے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان پنجاب، کے پی کے انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی اہم مشاورت کریں گے، پنجاب اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے متعلق بھی مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں مقدمات سے متعلق بھی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید