وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک کی نازک اقتصادی صورتحال کے باعث سرکاری گاڑی واپس کردی۔
اس حوالے سے احسن اقبال نے اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا۔
وفاقی وزیر کے خط کے مطابق مہنگی گاڑی کی جگہ چھوٹی گاڑی استعمال کی جا سکتی ہے۔
خط کے متن کے مطابق عوام بھی ملک کو درپیش مالی مشکلات کا سامنا کریں۔