• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو


کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

ویڈیو میں 3 دہشت گردوں کو کوریڈور میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دہشت گرد کلاشنکوف تھامے ہوئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کے کندھے پر بیگ ہے۔

حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حاصل کی، جس میں شلوار قمیض میں ملبوس تین دہشت گردوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس آفس پر گزشتہ روز شام 7 بج کر 10 منٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والوں کے جوابی ایکشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، ایک دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جبکہ دو چھت پر مارے گئے۔

حملے میں 3 پولیس اور 1رینجرز اہل کار شہید ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید