• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رحیم یار خان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، ضلع بھر میں آٹا پوائنٹس پر سستے آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار سرکاری آٹا خرید کر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آٹا ذخیرہ کرنے کے خلاف انتظامیہ نے کریانہ اسٹور کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے سرکاری آٹے کے کئی تھیلے برآمد ہوئے۔

سرکاری آٹا ذخیرہ کر کے مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزام میں گودام مالک پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید