• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفالٹ کے اعتراف کے بعد خواجہ آصف کو کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے ڈیفالٹ کے اعتراف کے بعد انہیں کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔

لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پوری قوم پریشان اور مایوس ہے، چولہے ٹھنڈے، کارخانے بند ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں مہنگائی 27 فیصد بڑھ گئی ہے، پارلیمنٹ والے غریب کے مسئلے نہیں جانتے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی مفادات کی لڑائی اور نورا کشتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ لوگوں نے گھر کا سامان بیچنا شروع کر دیا ہے، 170 ارب صرف سیاستدانوں کی پراپرٹی بیچنے سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ہمارا راستہ ہمیشہ دیدہ اور نادیدہ قوتوں نے روکا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ 27 فروری کو اسلام آباد میں اپنا پروگرام دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید