• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پٹھان‘ نے 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

فلم’پٹھان‘، پوسٹر فوٹو
فلم’پٹھان‘، پوسٹر فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے 4 سال بعد بڑی اسکرین پر  واپسی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

فلم ’پٹھان‘ جب سے ریلیز ہوئی ہے دنیا بھر میں باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کر رہی ہے یہاں تک کہ اس فلم کے بزنس کرنے کی رفتار دیگر بڑی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئی۔ 

اس فلم نے صرف 26 دنوں میں عالمی سطح پر 1000 کروڑ بھارتی روپے سے  زائد کا بزنس کرنے کے بعد  ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پٹھان‘ نے مقامی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایکشن سے بھرپور فلم نے اس اتوار کو بھارت میں 4.30 سے ​​4.50 کروڑ روپے کمائے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ فلم کی ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے اتوار کو فلم کے لیے اسکرینز کی تعداد میں اضافہ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید