• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی گاڑی کو ہائیکورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ملی: وکیل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج ممکنہ پیشی کے حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گاڑی کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی گاڑی احاطۂ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے معاملے پر لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔

عدالت کی عمران کو پیش ہونے کیلئے آج کی مہلت

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر مختلف دستخط کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید