• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز کے سکندر رضا کنگز کے عمران طاہر سے ٹپس لینے پہنچ گئے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے کراچی کنگز میں شامل جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر سے گگلی کی ٹپس لیں۔

آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ فرنچائز کرکٹ نہ ہوتی تو مجھے ایسے مواقع نہ ملتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنچائز کرکٹ میں دنیا کے ٹاپ اسٹارز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکندر رضا نے تحریر کیا کہ ’میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کرکٹ کے سفر میں میری مدد کی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید