• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک اور دلجیت میں سے کون پسند ہے، کنگنا کا پرستاروں کو جواب

ریتک روشن اور دلجیت دوسانج میں سے کونسا اداکار پسند ہے؟ بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے مداحوں کے سوال پر جواب دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان میں ایک تو ایکشن اور دوسرا ویڈیو سونگ کے حوالے سے معروف ہے، ایمانداری کی بات ہے کہ انہیں اداکاری کرتے کبھی دیکھا نہیں، جس دن  دیکھوں گی پھر اس پر کچھ کہہ سکوں گی۔ 

پیر کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ٹوئٹر پر کنگنا نے پرستاروں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔

انہوں نے پرستاروں کے لیے لکھا کہ چندرمکھی کے سیٹ پر اس وقت لنچ بریک ہے آپ مجھ سے کوئی بھی سوال کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس سے پہلے ایسا سیشن نہیں کیا لیکن اب کرلیتے ہیں۔   

یاد رہے کہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات اور اقدامات کی وجہ سے بالی ووڈ میں بہت سارے حریف رکھتی ہیں، ان کے اور ’کہو نہ پیار ہے‘ جیسی ہٹ مووی کے ہیرو ریتک روشن کے درمیان 2016 اور 2017  میں ایک بڑی قانونی جنگ لڑی جا چکی ہے۔

ایک جانب کنگنا کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور ریتک روشن کے درمیان ڈیٹنگ کا سلسلہ رہا ہے لیکن ریتک نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے۔ 

کنگنا ان دنوں حیدر آباد میں اپنی آئندہ آنے والی فلم چندر مکھی ٹو کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید