• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: ایڈیشنل سیشن جج نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے زخمی


چمن میں ایڈیشنل سیشن جج رحمت اللّٰہ عمرانی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق وہ ججز کالونی میں اپنی رہائش گاہ میں تھے، جب گولی ان کے پاؤں میں لگی، تحقیقات کی جا رہی ہے کہ گولی کہاں سے چلائی گئی۔

انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے کوئٹہ بھجوا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی حالت خطرے سے باہر ہے، گولی کہاں سے چلائی گئی واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید