کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ننھی مداح فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ننھی فین نسیم شاہ کا اسکیچ بنا کر کوئٹہ اور پشاور کے میچ میں آئی تھی۔
فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ ملاقات کیلئے نسیم شاہ کو اسٹینڈ کے پاس لے گئی۔
اس موقع پر نسیم شاہ سے ملتے ہی ننھی مداح خوشی سے رو پڑی، نسیم شاہ نے فین کو اسکیچ پر آٹو گراف دیا اور سیلفی بھی بنائی۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔