انڈر 19 ایشیاء کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کے لیے 315 کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر شاہزیب خان نے ایونٹ میں دوسری سنچری بنائی ہے، انہوں نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
شاہزیب خان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کے محمد ریاض اللّٰہ 106 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عثمان خان نے 41 رنز بنائے جبکہ فہام الحق 20 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیاء کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بھارت کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔