آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کا پاکستان کی تجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔
پاکستان نے 3 سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیوز پر کرانے کی تجویز دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان کی آفر ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے، پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ نیوٹرل وینیوز پر کرانے کی تجویز دی ہے، بھارت میں سیکیورٹی مسائل نہ ہونے کی وجہ سے تجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے شفٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے، پاکستان نے بھارت سے تحریری ضمانت مانگی ہے، تحریری گارنٹی نہ ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گی۔
پی سی بی کے ذرائع نے کہا ہے کہ آئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کی تجاویز پر کوئی رابطہ نہیں ہوا، پاکستان کی تجاویز زیرِ غور ہیں ابھی ان پر فیصلہ نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی تجاویز پر اگلے چند روز میں بات چیت متوقع ہے۔