• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔

مذکورہ فیصلہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ملتان میں ہونے والے اجلاس میں ہوا۔

بھارت کو آئندہ سال ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کرنی تھی۔ تاہم  بھارت پاکستان ٹیم کو ویزے نہیں دیتا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

سیاسی کشیدگی تک پاکستان بھارت کو انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ کی میزبانی نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں بھارتی بلائنڈ ٹیم کے نہ آنے پر گرما گرم بحث ہوئی۔

یاد رہے کہ 2022 کے بلائنڈ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو بھارت نے ویزے نہیں دیے تھے۔ 

اجلاس میں پاکستان کے سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا چیئرمین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید