• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیان مقیم نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا

عمر گل (دائیں)، سفیان مقیم (بائیں) - کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
عمر گل (دائیں)، سفیان مقیم (بائیں) - کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے بہتر بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔ 

سفیان نے بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے خلاف 3 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں جس کے باعث ہوم ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

یہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ فیگر ہے، جس کے ساتھ ہی سیفان نے فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑا۔

عمر گل بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 5 وکٹیں لینے والے بولرز ہیں، جبکہ انہوں نے یہ کارنامہ ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ انجام دیا۔ 

گل نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوول کے میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2013 میں سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ میں اپنے ریکارڈ کو ری پلے کردیا۔ 

تاہم رنز کے اعتبار سے سفیان مقیم عمر گل پر بازی لے گئے اور 5 وکٹیں صرف 3 رنز دے کر حاصل کر بیٹھے۔ یوں وہ ریکارڈ بک میں سرفہرست آگئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید