• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جناح اسپتال کی او پی ڈی میں تمام لیب ٹیسٹ بند، مریضوں کو مشکلات

جناح اسپتال لاہور کا او پی ڈی کاؤنٹر، فائل فوٹو
جناح اسپتال لاہور کا او پی ڈی کاؤنٹر، فائل فوٹو

لاہور کے جناح اسپتال کی او پی ڈی میں ہونے والے تمام لیب ٹیسٹ بند کر دیے گئے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دو روز سے جناح اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہو رہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) جناح اسپتال کے مطابق لیب ٹیسٹ کرنے والی کمپنی سے 3 سال کا معاہدہ تھا۔

ایم ایس نے کہا کہ 2 سال بعد کمپنی نے ٹیسٹوں کے پیسوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹوں کی فیس 50 فیصد بڑھانے سے انکار کیا تو کمپنی نے ٹیسٹ کی سہولت بند کر دی۔

انہوں نے کہا کہ نئی کمپنی سے لیب ٹیسٹوں کا معاہدہ کر رہے ہیں، جلد ہی ٹیسٹ کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔

ایم ایس نے مزید کہا کہ ایمرجنسی میں ٹیسٹ روٹین کے مطابق ہو رہے ہیں۔

صحت سے مزید