سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروپز الہٰی اپنے سابق 10 ارکان اسمبلی سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
زمان پارک لاہور میں پرویز الہٰی نے 10 سابق ارکان پنجاب اسمبلی کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ق لیگ پنجاب کے سابق صدر نے اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔
ملاقات کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر مشکل وقت میں عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیا، اپنی وزارت اعلیٰ میں ڈیلیور کرکے دکھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کی،ہم ہر وہ کام کریں گے، جس میں ملک اور صوبے کا فائدہ ہو۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے کئی ترقیاتی کام اس حکومت نے بند کردیے گئے ہیں۔