پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل گرفتاری دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کل ہی گرفتاری دیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پوری تحریک انصاف جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز کے عمران خان کے استقبال نے ان کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت سے سوال کیا کہ اگر آپ نے ضمنی الیکشن نہیں لڑنے تھے تو ہمارے استعفیٰ منظور کیوں کیے؟