• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی پیشی پر آمد کو ججز کا سراہنا حیران کن ہے: جے یو آئی

اسلم غوری—فائل فوٹو
اسلم غوری—فائل فوٹو

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ عمران کی عدالت میں پیشی پر ججز کا ان کی آمد کو سراہنا حیران کن ہے۔

ایک بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ عمران قومی مجرم ہے عدالتوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کو عدالت کے سامنے جمع کر کے وہ عدالت پر دباؤ ڈالنا چاہتے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدہے جج صاحبان قانون کی پاسداری اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

اسلم غوری نے یہ بھی کہاکہ عمران نیازی چورڈکلیئرہونے کےساتھ ساتھ صادق امین بھی نہیں رہے۔

قومی خبریں سے مزید