وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، عسکری اور سویلین قیادت شرکت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کل 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں عسکری و سویلین قیادت شریک ہو گی، اس موقع پر ملکی امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پشاور دھماکے اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بھی غور ہوگا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔