• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کے دروازے بند کر کے پی ٹی آئی گہری کھائی میں گر چکی: اختیار ولی

ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور 9 مئی جیسی وارداتیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، اختیار ولی —فائل فوٹو
ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور 9 مئی جیسی وارداتیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، اختیار ولی —فائل فوٹو

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات نشریات اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے سیاسی ڈائیلاگ کے سارے دروازے بند ہو چکے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند کر کے پی ٹی آئی گہری کھائی میں گر چکی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اگلی خواہش خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ہے۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور 9 مئی جیسی وارداتیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی کی ساری سوشل میڈیا مہم بھارت اور اسرائیل سے چلائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی میں کسی ایک کے انتخاب کا وقت آگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید