• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے حکومت سے پولیس ایلیٹ فورس کی خدمات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا اور کہا کہ 7 ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو عملے کی کمی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث نارکوٹکس ونگ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔

محکمہ داخلہ نے پولیس کو مشروط طور پر نفری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس کارکردگی متاثر نہ ہونے کی صورت میں نفری فراہم کی جائے، محکمہ ایکسائز بھی بھرتی کے عمل پر کام مکمل کرے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔

وزیر ایکسائز، ٹیکسیشنز ونارکوٹکس خیبرپختونخوا فخر جہاں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، محکمے میں بھرتیاں کرنے کے عمل پر کام کر رہے ہیں۔

فخر جہاں کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف مزید مؤثر کارروائیوں کے لیے پولیس اہلکاروں کی خدمات مانگی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید