• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے متعلق کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ 

اجلاس کے دوران فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میرج ہالز کےلیے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید