سینٹرل بینک آف عراق، چین کے ساتھ تجارت کیلئے یوآن میں لین دین کی منظوری دینے کیلئے منصوبہ تیار کر رہا ہے۔
تجارتی معاملات کا امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں طے کیا جانا عراقی مرکزی بینک کو ایکسچینج ریٹس مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔
یہ اقدام مرکزی بینک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا تسلسل ہے جو ڈالر کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے لیے کیے جا رہے ہیں۔
سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ نئے اعلانات ایکسچینج ریٹس کو مستحکم کرنے کیلئے پہلا قدم ہیں۔
حکومت کے معاشی مشیر مدھیر صالح نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہو گا کہ درآمدات کی ادائیگی چین کی کرنسی یوآن میں ہو گی۔