لاہور کے علاقے گلبرگ میں 35 سے زائد لڑکوں کے گینگ کے 3 نامزد ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
لڑائی جھگڑوں اور مارکٹائی میں ملوث لاہور کے کم عمر طلبا کے گینگ 102 کے مزید 2 ملزمان دھرلیے گئے یوں گرفتاریوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا پر مشتمل گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گینگ 8 سال سے 102 کے نام سے مشہور ہے، جس کی موجودگی کا انکشاف گزشتہ روز ہوا۔
پولیس کے مطابق گینگ میں کچھ سابق طلبہ بھی شامل ہیں، فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائیاں جاری ہیں۔
گینگ کے ہاتھوں تشدد کے شکار طالب علم کی ایف آئی آر کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔